قومی کراٹے اسٹار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کوئٹہ(پاکستان امیج)قومی کراٹے اسٹار کھلاڑی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار18 سالہ آرزو دختر حیدر علی کوئٹہ میں حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔

غلام علی ہزارہ اسپورٹس کمپلیکس، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی آرزو قومی مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتی تھیں۔

آرزومقامی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اپنی ساتھی کے ہمراہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل جانے کے سبب شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

دریں اثناء چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر اور دیگر عہدے داران نے خاتون قومی کھلاڑی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *