قومی ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیموں کے نئے کپتانوں کے نام سامنے آگئے

لاہور (پاکستان امیج) قومی ٹیم 20 اور ٹیسٹ ٹیموں کے نئے کپتانوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا ، وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *