قومی ٹیم کے کھلاڑی کی شادی کا کارڈ سامنے آ گیا

لاہور (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف اسی مہینے کے آخر میں دلہا بننے جارہے ہیں ۔
نجی ٹی وی” جیونیوز” کے مطابق کرکٹر فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر کو ہوگی، اس حوالے سے فہیم اشرف کی شادی کا کارڈ بھی سامنے آگیا ہے تاہم ان کی دلہن کے حوالے سے اب تک تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی مہندی 23 نومبر، بارات 25 اور ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، شادی کی تقریب نارووال جب کہ ولیمہ کی تقریب پھول نگر میں ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں برس فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔دوسری جانب ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا، امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جب کہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *