لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں کپتان اور چیف سلیکٹر کی بات مانی۔
ٹیم کی سلیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف کہتے ہیں کہ ہم نے ٹیم کے چناؤ سے پہلے ایشیا کپ کی پرفارمنس کا ریویو کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ دو سابق کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے ٹیم کے لئے ورلڈ کپ سے متعلق اپنے تجربے کی بنیاد پر مفید مشورے دیے۔چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ دوسرے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجاویز سامنے آئیں جو مناسب تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ حفیظ اور مصباح کے مشکور ہیں جو کرکٹ سے متعلق فیصلوں میں ہمیشہ معاونت کرتے ہیں البتہ کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا مؤقف تھا کہ زیادہ تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوگا۔
Pakistan Image