لاہور (پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود قومی ٹیم کو درپیش سکیورٹی خدشات پر چیئرمین پی سی بی نے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق ذکاء اشرف اور سائرس سجاد قاضی کے درمیان پاکستانی صحافیوں اور فینز کے ویزہ میں تاخیر کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی نے ویزا اجراء میں تاخیر پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا اور اس معاملے پر پاکستان ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطے کی درخواست کی۔ اعلامیے کے مطابق ذکاء اشرف نے بھارت میں پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی پر بھی بات کی اور بھارتی میڈیا میں سیکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔
Pakistan Image