اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنی بین الاقوامی پروازوں اور خدمات کو جدید معیار پر لانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے فضائی بیڑے میں پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ شامل کر لیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کا پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، لیز پر حاصل جدید ڈریم لائنر طیارہ لندن سے پی کے 786 پروازکے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل یہ اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 9-787 ہے۔
سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کا استقبال کیا، جدید طیارہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ اور کشادہ کیبن جیسی سہولتوں سے لیس ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈریم لائنر کی شمولیت سے پی آئی اے کا بین الاقوامی نیٹ ورک مزید مضبوط ہوگا، مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید و آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا مقصد ہے۔
Pakistan Image