قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان نا اہل قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے سابق 11 اراکین کو نا اہل قرار دے دیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے، گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق نااہل اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا،اسحاق خان،محمد علی شامل کمال الدین،عصمت اللہ،سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مس نصیبہ،شمیم آرا پنور ،محمود شاہ روبینہ عرفان بھی نا اہل قرار جبکہ سندھ اسمبلی کے سات اراکین عدیل احمد ، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ بھی نا اہل قرار دیئے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں نااہل سابق رکن بلوچستان اسمبلی یار محمدرند، سکندر علی،میر حمل و دیگر شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *