قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاکستان امیج) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

بل کے مطابق وفاقی حکومت آئی ٹی اور رئیل ٹائم کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کرے گی اور ذخائر کی نگرانی کرے گی۔

بل میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی طورپرپیٹرول امپورٹ کرنے، ٹرانسپورٹ کرنے، ذخیرہ کرنے، ریفائن کرنے یا بلینڈ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ جرم دہرانے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

بل کے مطابق اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے یا فروخت کرنے میں ملوث لائسنس یافتہ شخص کی اسٹوریج بندکر دی جائےگی۔

مزید برآں غیرقانونی پیٹرول پمپس کےخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *