قومی اسمبلی میں چینی وفد کی آمد، حکومت کی اپویشن سے احتجاج نہ کرنے کی درخواست

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی میں چینی وفد کی آمد کے تناظر میں وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے اجلاس کے دوران احتجاج نہ کرنے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق طارق فضل چودھری کی زیر قیادت حکومتی وفد کی اپوزیشن لابی آمد ہوئی، حکومتی وفد نے اپوزیشن اراکین سے اجلاس میں احتجاج نہ کرنے کی گزارش کی۔

حکومتی وفد نے گزارش کی کہ چینی وفد کی موجودگی میں احتجاج نہ کیا جائے، اجلاس کی کارروائی ایسے ہی چلنے دیں۔

حکومتی وفد اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر چینی وفد قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *