قومی اسمبلی اجلاس ؛ عمر ایوب ،مریم نواز پر بات کرنے لگے تو مائیک بند کردیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب ،مریم نواز پر بات کرنے لگے تو مائیک بند کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے کہاکہ رات کو محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا،محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف قرار داد پیش کریں گے۔

عمر ایوب ،مریم نواز پر بات کرنے لگے تو مائیک بند کردیا گیا،عمر ایوب کا کہناتھا کہ پنجاب میں ہمارا ایک نوعمر سیاسی ورکر زخمی ہوا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب کو ہٹایا جائے،اس معاملے پر ذمے داری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر عائد کی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *