قدیم تہذیبی مرکز موئن جو داڑو کی دیوار سے ایسی چیز برآمد کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

کراچی (پاکستان امیج) سندھ کے قدیم تہذیبی مرکز موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے برآمد ہوگئے۔

ڈائریکٹر موئن جو دڑو شاکر شاہ نے کہا ہے کہ آثار قدیمہ کی دیوار کی مرمت کے دوران پیتل کے سکے ملے ہیں، جن کا وزن 5 کلو سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک صدی بعد موئن جو دڑو سے پہلی بار بڑی تعداد میں سکے برآمد ہوئے ہیں۔موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے برآمد سکوں کو لیبارٹری منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل 1922 میں کھدائی کے دوران 360 سکے برآمد ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *