قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر، سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو طلب کر لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کو طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ ذاتی طور پر پیش ہوں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ سندھ میں جزا و سزا کا تصور نہیں ہے، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروا رہی ہے، اس کیس میں قتل کے 2 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے کیسز میں پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتِ حال تو بہت ہی خراب ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *