’’قانون میں سزایافتہ کا ذکر ہے اشتہاری کا نہیں‘‘حماد اظہر کی اپیل پر بھی اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ آ گیا

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی کاغذات نامزدگی مسترد کیخلاف اپیل خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے،این اے 129سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف حماد اظہر پر سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن وکیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ حماد اظہر اشتہاری ہیں،قانون کے مطابق اشتہاری شخص الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا نہ ہی کاغذات نامزدگی منظور کئے جا سکتے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ حماداظہر نے تمام قانونی ضابطے پورے کئے ہیں اور وہ سزا یافتہ نہیں ہیں،قانون میں سزایافتہ کا ذکر ہے اشتہاری کا نہیں،اس بنیاد پر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جائیں۔

جسٹس طارق ندیم نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد حماد اظہر کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے اپیل کو خارج کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *