قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ہراساں کرنے پر3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ہراساں کرنے پر سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار کیخلاف تھانہ ساٸٹ سپرہاٸی وے میں مقدمہ درج کر کے تینوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چوتھا سب انسپیکٹر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں دیدار، اللہ بخش اور انور شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ہراساں اور ناانصافی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کو ہرگز اجازت نہیں دی جاٸیگی کہ وہ کسی شہری یا غیرملکی کو تنگ کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *