قائم مقام گورنر کی گورنر ہاؤس آمد، کامران ٹیسوری دفتر کی چابیاں بھی بیرون ملک ساتھ لے گئے

کراچی(پاکستان امیج)قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ کی گورنر ہاؤس آمد، کامران ٹیسوری دفتر کی چابیاں بھی بیرون ملک ساتھ لے گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی اور قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کاکہناتھا کہ محرم میں امن و امان سے متعلق گورنر ہاؤس میں آج اہم اجلاس طلب کیاتھا،عملے بتایا کہ کامران ٹیسوری دفاتر کی چابیاں بھی ساتھ لے گئے ہیں،اویس قادر شاہ کاکہناتھا کہ یہ آئینی منصب ہے کسی کی ذاتی بیٹھک نہیں،کامران ٹیسوری کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی،ان کاکہناتھا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ گئے، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے آ رہے ہیں۔

اویس قادر شاہ کاکہناتھا کہ اگر آج اجلاس منعقد نہ ہوا تو کامران ٹیسوری کیخلاف عدالت جاؤں گا، ان کاکہنا تھا کہ کامران ٹیسوری جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں گورنر ہاؤس آفس کی چابیاں بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *