فینز نے حریم شاہ کو نسیم شاہ سے دور رہنے کی وارننگ دے دی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین نے اُنہیں نسیم شاہ سے دور رہنے کی وارننگ دے دی۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیاپر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ مختلف پھولوں سے تیار کردہ خوبصورت گلدستہ ہاتھ میں لیے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔ٹک ٹاکر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو ٹیگ کیا اور ساتھ میں “تھینک یو” بھی لکھا۔

حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہوں نے نسیم شاہ کا شکریہ کیوں ادا کیا۔ البتہ اُن کی مبہم پوسٹ نے صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر پھولوں کا یہ گلدستہ قومی کرکٹر نے اُنہیں دیا ہے تو کس وجہ سے دیا ہے۔ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ باقی سب ٹھیک ہے، نسیم شاہ والا مذاق نہیں۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ ’ہمارے لڑکے سے دور رہو‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *