فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارت کی آنکھیں نکال دیں: گورنر سندھ

کراچی(پاکستان امیج) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے فیلڈمارشل بننے سے بھارت کی شکست پر مہر لگ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اوورسیز کنونشن میں بھارت کو جو کہا تھا وہ سچ ثابت کر کے دکھایا، فیلڈ مارشل نے میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارت کی آنکھیں نکال دیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک جیسا دفاع فراہم کیا، فیلڈمارشل کی قیادت میں ایس آئی ایف سی ملک کو معاشی طورپر مضبوط کرے گا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے سے بھارت کی شکست پر مہر لگ گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *