فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

راولپنڈی (پاکستان امیج)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ آرمی چیف نے مشکل حالات میں چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک اپنا مشترکہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *