فیفا ویمن ورلڈکپ میں بوسہ دینے کا معاملہ،خاتون فٹبالر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا

میڈرڈ(پاکستان امیج) فیفا ویمن ورلڈکپ جیتنے والی سپینش فٹبال ٹیم کی رکن جینی ہرموسا نے فیڈریشن کے صدر کیخلاف عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپینش فٹبالر نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے بعد فیڈریشن کے صدر نے انہیں زبردستی بوسہ دیا جو میرے لیے غیرمتوقع تھا۔

سپینش فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالس نے خاتون فٹبالر کو دیئے گئے بوسے کو باہمی رضامندی ظاہر کیا تھا تاہم واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید تنقید نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔ ٹرافی و انعامات کی تقریب میں جینی ہرموسو کو بوسہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ وہ اس تقریب میں فیفا کے ایک عہدیدار کی حیثیت سے موجود تھے۔ اسی حیثیت میں لوئس روبیلز نے سپین کی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور گال پر پیار بھی کیا تاہم مڈ فیلڈر ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا، اس غیر متوقع حرکت پر کھلاڑی بھی پریشان ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 اگست کو سپین نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *