فیض آباد دھرنا کیس ، چیف جسٹس پاکستان نے نظرثانی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی اپیلوں پر پہلے دن کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے حکمنامہ جاری کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکمنامے میں کہا گیاہے کہ فریقین مزید حقائق منسلک کرنا چاہیں تو انہیں مزید ایک موقع فراہم کررہے ہیں،تمام فریقین اپنے جوابات 27اکتوبر تک جمع کرائیں ،کیس کی مزید سماعت یکم نومبر کو کی جائے گی،حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کی جاتی ہے،کچھ فریقین نے پبلک میں کہا وہ جانتے تھے کیا ہوا تھا،کہا گیا فیصلے میں ان کے نقطہ نظر پر توجہ نہیں دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *