فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال

اسلام آباد(پاکستان امیج) ن لیگی رہنما احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بیان دیا ہے کہ ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا وزیراعظم کو معاہدے پر اعتراض تھا مگر انہیں کہا گیا دستخط ہوچکے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا، احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔

احسن اقبال نے مزید انکشافات کیے کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو بیان دیا کہ شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ معاہدہ تو ہو چکا دستخط بھی ہو گئے اور اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *