اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد کردی،عدالت نے اٹارنی جنرل کو جلد نیا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایڈیشل سیکرٹری داخلہ کمیٹی کا حصہ ہیں، وہ کیا کام کریں گے؟کتنے پل گرائے گئے؟کتنا نقصان ہوا؟ یہ سب کون دیکھے گا؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت نے کمیٹی صرف تحقیقات کیلئے بنائی ہے،کمیٹی اپنی رپورٹ کے ساتھ سفارشات دے گی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی صرف ایک کاغذا کا ٹکرا ہے،ایک کاغذ کے ٹکڑے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا،ہمیں بتائیں کون سے رولز آف بزنس اور کس قانون کے تحت کمیٹی بنائی گئی،جس طرح حکومت معاملات چلانا چاہ رہی ہے ایسے نہیں ہوگا، عدالت یہ قرار دے گی کہ حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں کچھ نہیں کیا، حکومتی کمیٹی کے ٹی او آر ز سے تو سب بری ہو جائیں گے، معذرت کے ساتھ لیکن یہ کمیٹی قابل قبول نہیں ہے،عدالت اس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے خوش نہیں ہے،حکومت کی بنائی گئی کمیٹی غیرقانونی ہے۔سپریم کورٹ نے حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد کردی،عدالت نے اٹارنی جنرل کو جلد نیا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
Pakistan Image