فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے بنائے گئے کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل پولیس اختر علی شاہ انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے، دیگر اراکین میں سابق آئی جی (انسپکٹر جنرل) طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن میں انکوائری کمیشن کے ٹی او آر بھی درج ہیں، انکوائری کمیشن قیام کے 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *