فیصل واوڈا نے عمران خان کو باہر لانے کیلیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا

سلام آباد( پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کیلیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔ وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم اورصدر سے ملیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں جب کہ میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں۔چیف منسٹر کے پی نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمدخان میرے بھائی ہیں ابھی ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل سٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کردیں۔ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *