فیصل آباد کے 10میں سے 7قومی و صوبائی حلقوں سے نمایاں شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد

فیصل آباد(پاکستان امیج)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے 10 اور پنجاب اسمبلی کے 21حلقوں سے کاغذات کی سکروٹنی مکمل ہو گئی،فیصل آباد کے 10میں سے 7قومی و صوبائی حلقوں سے نمایاں شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این اے 96سے پی ٹی آئی رہنما رائے حیدر کھرل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے،این اے 98سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد،این اے 99سے پی ٹی آئی کے سابق مشیر کھیل پنجاب ملک عمر فاروق ، این اے 100میں رانا ثنا اللہ کے مدمقابل پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کےکاغذات مستردکردیئے گئے۔

ان کے علاوہ این اے 101سے پی ٹی آئی کے عبداللہ دمڑ، سابق ایم پی اے اسد معظم، کرنل (ر)اکرم ساہی ،پی پی 111سے بھی سابق ایم پی اے اسد معظم ،پی پی 115سے آئی پی پی کے فرخ حبیب ،پی پی 118سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کے کاغذات مسترد ہو گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *