فیصل آباد (پاکستان امیج) ملک کے صنعتی شہر فیصل آباد میں لاک ڈاؤن ناکام بناتے ہوئے مارکیٹیں کھول دی گئیں، تاجروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں زوروشور سے شروع کر رکھی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق فیصل آباد میں آج لاک ڈاون نافذ کئے جانے کے باوجود مارکیٹیں کھلی ہیں اور کاروباری مراکز میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی۔ گزشتہ 3 روز بھی شہر بھر میں بازار کھلے رہے۔
سموگ کے سبب حکومت نے پابندی لگائی تھی تاکہ شہریوں کی آمدورفت میں کمی ہو اور گھروں پر رہنے کے سبب بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔
Pakistan Image