فیصل آباد میں اتائی ڈاکٹر نے مریضہ کی15سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد (پاکستان امیج) اتائی ڈاکٹر نے کلینک پر مریضہ کے ساتھ آئی اس کی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں میں اتائی ڈاکٹر امیر ذوالفقار کے کلینک پر مریضہ اپنی 15 سالہ بیٹی اور بیٹے کے ساتھ آئی۔ڈاکٹر نے مریضہ کے بیٹے کو رپورٹس لانے کیلئے کلینک سے باہر بھیج دیا جبکہ مریضہ کو بےہوشی کی دوائی پلا کر اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *