فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی ماڈلز کے معاوضے کا بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی (پاکستان امیج) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی اور بین الاقوامی ماڈلز کے معاوضے کے بارے میں دلچسپ تفصیلات شیئر کردیں۔

ماریہ بی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے پاکستانی ماڈلز کے معاوضے کا بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ماڈلز کم اور سستے بجٹ میں کام کرتی ہیں۔ پاکستانی ماڈلز بہت معاضہ طلب کرتی ہیں کیونکہ یہ فیلڈ پاکستانی ماڈلز کے لیے مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں لڑکیاں بہت کم ہیں، والدین عموماً اپنی بیٹیوں کو فیشن انڈسٹری میں آنے کی اجازت نہیں دیتے۔ماریہ بی نے اعتراف کیا کہ یہ انڈسٹری واقعی اچھی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محدود انتخاب کی وجہ سے ماڈلز زیادہ چارج کرتی ہیں، کچھ خوبصورت اور بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والی پاکستانی ماڈلز بھی بھاری رقم وصول کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *