فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری سے دور ی کی عجیب و غریب وجہ بتا دی

لاہور(پاکستان امیج) پاکستانی سٹار فہد مصطفیٰ کچھ عرصے سے شوبز دنیا سے دور ہیں اور وہ کسی ڈراما یا فلمی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں، اب اداکار کی طرف سے اس کی عجیب وجہ سامنے آئی ہے۔ اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نےبتا یا کہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ ان کے تجربے اور پروفیشنل ازم کی وجہ سے کام کرنا زیادہ آسان اور پرلطف ہوتا ہے۔

اداکار سے جب پوچھا گیا کہ وہ نئے شوبز پروجیکٹ کیوں نہیں کررہے تو انہوں نے اس کی وجہ ڈر بتائی اور کہا کہ نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں نئے ابھرنے والے فنکاروں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ پر شک نہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار پر دقت ہوتی ہے۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سیٹ پر فنکار وینیٹیز کو نہیں تلاش کرتے بلکہ وہ سب ایک کمرے میں ساتھ ہی ہوتے ہیں اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے لیکن نئے نوجوان اس کو نہیں سمجھتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *