کراچی (پاکستان امیج) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو دوسری شادی پر مبارکباد دی ہے تو سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کردیا کہ جوڑی کی شادی ہی میزبان نے کرائی کیونکہ ان کی ملاقات انہی کے ٹی وی پروگرام میں ہوئی اور پھر دوستی پروان چڑھی ۔
تفصیلات کے مطابق ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کی صبح اپنی شادی کی تصدیق کی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کیں، ساتھ ہی کیپشن میں ‘الحمدللہ’ اور قرآن پاک کی آیت بھی لکھی۔
فہد مصطفیٰ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ “خوشی سب سے اہم ہے”۔
اداکار کی یہ مبارکباد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے ہی اس جوڑی کی شادی کروائی ہے کیونکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید گیم شو ‘جیتو پاکستان’ کا حصہ تھے۔اسی شو کے دوران، شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان دوستی ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’سب جیتو پاکستان کا کمال ہے‘جبکہ ایک کا دعویٰ تھا کہ ’سارا کباڑہ ہی فہد مصطفیٰ نے کیا‘۔
فیشن اسسٹنٹ نامی صارف نے موقف اپنایا کہ ’یہ سب اسی کا کیا دھرا ہے تو کسی نے لکھا کہ اصل پھپھو تو یہی ہے ‘۔ایک کاکہناتھاکہ ’تمام کریڈٹ آپ کو ہی جاتا ہے‘۔
کچھ صارفین کے دل میں اس شو میں جانے کی خواہش مچلی تو لکھا کہ ’فواد بھائی ہمیں بھی اپنے شو میں بلا کرہماری شادی کروادو‘ جبکہ ایک صارف نے’ میچ میکر‘ کو مبارکباد دی۔
شاد نے لکھا کہ ’ہاں بھائی مبارکباد دو، آپ کی ہی برکت ہے یہ سب ‘ اور پھر فہد مصطفیٰ کو ٹیگ بھی کیا۔
Pakistan Image