فہد مرزا نے ثروت گیلانی سے بریک اپ اور پھر شادی کا انکشاف کردیا

کراچی (پاکستان امیج) اداکار فہد مرزا نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ثروت گیلانی سے بریک اپ کے بعد پھر شادی اور پہلی اہلیہ سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ میں جب 25 سال کا تھا تو اس وقت ثروت گیلانی اور میرے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے، وہ اختلافات اس قدر بڑھ گئے تھے کہ ہم دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا، ثروت سے بریک اپ کے بعد بری طرح ٹوٹ گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی پہلی اہلیہ عمر میں 15 سال بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ تین بچوں کی ماں بھی تھیں، ان کے پہلے شوہر سے ان کے تین بچے تھے۔فہد مرزا نے کہا کہ پھر ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی اور بعد میں ثروت گیلانی سے شادی کرلی، آج اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *