فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو رہا کردیا گیا

جہلم (پاکستان امیج ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو پولیس لائن جہلم سے رہا کردیا گیا۔

جہلم پولیس کی جانب سے فراز چوہدری کو گزشتہ روز تھری ایم پی او کے تحت کچہری سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے خلاف انکی اہلیہ بینا فراز نے الیکشن کمیشن میں رہائی کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ بینا فراز کی جانب سے دائر درخواست میں فراز چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

یادرہے کہ فراز چوہدری کو سول لائن پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے بھائی فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے جہلم کچہری پہنچے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *