فواد چوہدری کو مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے،عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر عدنان علی نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی اساتدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، ان سے پیسوں کی وصولی کرنی ہے۔ پستول کی برآمدگی اور شناخت پریڈ کروانی ہے۔ فواد چوہدری پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

عدالت نے دونوں وکلا کی جانب سے دلائل سننے کے بعد 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *