اسلام آباد (پاکستان امیج) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کوایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، ان کے بھائی فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار گھر آئے اورفواد چوہدری کو اپنے ہمراہ لے گئے، اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ فواد چوہدری کو کہاں لے جایا گیا۔فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری کو اس سے قبل اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تحریک انصاف کے عہدیدار تھے۔
Pakistan Image