فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال کا نام کیوں تبدیل کیا گیا؟ اہم خبر سامنے آگئی

ممبئی(پاکستان امیج)پاکستان اور بھارت کے شائقین کے لیے ایک شاندار خبر ہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی دلکش جوڑی کی رومانوی ڈراما فلم عبیر گلال جو پہلے ابیر گلال کے نام سے ریلیز کی جانی تھی اب رواں ماہ کے آخر میں بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگی۔ یہ فلم 29 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جہاں اس کا مقابلہ سدھارتھ ملہوترا اور وانی کپور کی فلم پرام سندری سے ہوگا۔

یہ فلم ابتدا میں مئی میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن پہلگام میں پیش آنے والے المناک دہشت گرد حملے کے بعد اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس واقعے کے تناظر میں فلم انڈسٹری کے اہم ادارے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ای ایمپلائیز نے عبیر گلال کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز کو موخر کرنا پڑا۔

ابجب کہ شائقین بے صبری سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں عبیر گلال اپنی پرکشش کہانی اور شاندار اداکاری کے ساتھ سینما گھروں میں رنگ بکھیرنے کے لیے تیار ہے۔ فواد خان اور وانی کپور کی کیمسٹری کو پہلے ہی شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور یہ فلم رومانس اور جذبات سے بھرپور ایک یادگار تجربہ دینے کا وعدہ کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *