فل کورٹ بنتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں،سپریم کورٹ کو کچہری لگانی ہے تو سب کو بلائے، مصدق ملک

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ 6 ججوں کے خط پر فل کورٹ بنتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، فل کورٹ بنتا ہے تو فیصلے پر اپیل کا کوئی فورم نہیں بچے گا، سپریم کورٹ کو کچہری لگانی ہے تو اس میں سب کو بلائے،بشریٰ بی بی کا ذکر احترام سے کرتا ہوں مگر باقی لوگوں کی بھی بیٹیاں تھیں۔

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ 6ججوں کے خط پر فل کورٹ بنتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، حکومت نے انکوائری کمیشن سپریم کورٹ کے کہنے پر بنایا تھا، ججوں نے خط میں سپریم کورٹ سے ڈائریکشن مانگی تھی بہت اچھا ہوا انہوں نے ازخود نوٹس لے لیا، فل کورٹ بنتا ہے تو اس کے فیصلے پر اپیل کا کوئی فورم نہیں بچے گا، چیف جسٹس اور ججز اگر سمجھتے ہیں فل کورٹ ہوتو اچھی بات ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *