فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

لاہور(پاکستان امیج)پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔

سما ٹی وی کے مطابق فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیا باجوہ نے شکیل ریاض کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے فرنچائز پر غیرقانونی چھاپہ مارا، پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے،لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *