فلو ویکسینز اور ادویات کی قیمتوں کے تعین میں خامیاں، وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی ڈریپ کو نظرثانی کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہ ملنے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز پاکستان نہیں پہنچ سکیں۔ ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ 3 فلو ویکسینز کی قیمتوں کے تعین میں خامیوں اور غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، ویکسینز کی حالیہ درآمدی لاگت مجوزہ قیمتوں کے مقابلے میں کافی کم پائی گئی جس کے باعث قیمتوں میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔وفاقی وزیر نے ڈریپ کو تینوں فلو ویکسینز کی قیمتوں کا متعلقہ پالیسی کے مطابق دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 52 نئی ادویات میں سے بعض کی مجوزہ قیمتوں میں بھی خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، بعض ادویات کی قیمتیں مقرر کرتے وقت متعلقہ قیمتوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا جس پر ڈریپ کو نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہ ملنے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز پاکستان نہیں پہنچ سکیں جب کہ موسم سرما شروع ہونے کے باوجود یہ ویکسینز پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ادویات اور ویکسینز کی قیمتیں عوامی مفاد اور ڈریپ کی پالیسی کے مطابق مقرر ہونی چاہئیں، نظرثانی شدہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *