ممبئی (پاکستان امیج) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مختصر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتاتی ہیں کہ فلم میں بوسہ دینے کا منظر شوٹ کروانے پر وہ نہیں بلکہ شاہ رخ خان خوش قسمت ہیں، جنہوں نے انہیں بوسہ دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق شاہ رخ خان اور کترینہ کیف رومانوی فلم جب تک ہے جاں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو بوسے دیے تھے۔ٹرائی اینگل لو فلم کی کہانی میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے درمیان متعدد رومانوی مناظر شوٹ کیے گئے تھے۔کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کے درمیان رومانوی اور بوسے کے مناظر پر دونوں کے مداح خوش بھی دکھائی دیے تھے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر کترینہ کیف پرانی مختصر ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ فلم میں اپنے اور شاہ رخ خان کے بوسہ دینے کے مناظر شوٹ کروانے سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک تقریب کے دوران جب تک ہے جان فلم میں شاہ رخ خان اور ان کے درمیان بوسے کے مناطر سے متعلق سوال کیا گیا اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ اداکار کو بوسہ دینے سے کتنا محظوظ ہوئی تھیں؟سوال پر کترینہ کیف پہلے بے زاری سے ہنس پڑتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ایسا سوال کرنے پر آپ کو سلام کرنا چاہیے۔
View this post on Instagram
کترینہ کیف کی جانب سے جواب نہ دیے جانے کے باوجود مداح اپنا سوال جاری رکھتے ہیں جس پر تقریب کے میزبان بھی سوال کرنے والے کو کہتے ہیں کہ وہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کے بوسے پر پوری تحقیق کر کے آئے ہیں۔بعد ازاں سوال کرنے والے شخص کترینہ کیف کو خوش قسمت قرار دیتے ہیں کہ انہوں نے فلم میں شاہ رخ خان کو بوسہ دیا۔کترینہ کیف ویڈیو میں مزید کہتی ہیں کہ میں نہیں بلکہ شاہ رخ خان خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے بوسہ دیا۔
اداکارہ کی جانب سے بوسہ دینے پر شاہ رخ خان کو خوش قسمت قرار دینے کی بات کہنے پر پنڈال میں موجود لوگ ہنس پڑتے ہیں اور وہ تالیاں اور سیٹیاں بجا کر اداکارہ کو داد دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
Pakistan Image