فلم ’’بارڈر‘‘ کا سکوئیل بنانے کی تیاریاں، سنی دیول کا معاوضہ سن پر آپ بھی حیران رہ جائینگے

ممبئی (پاکستان امیج) ماضی کی ہٹ فلم بارڈر کا سیکوئیل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس میں مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ فلم کو بشن کمار اور جے پی دتا پروڈیوس کریں گے اور سنی دیول نے فلم میں کام کرنے کیلئے 50 کروڑ کی ڈیل فائنل کی ہے۔اداکار کو فلم کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر کی کمائی سے بھی حصہ ملے گا اور فلم میکرز کو یقین ہے کہ اداکار کی موجودگی فلم کو باکس آفس پر ہٹ کردے گی۔’بارڈر2‘ کی شوٹنگ اگلے برس کے دوسرے نصف میں شروع کی جائے گی اور اس میں سنی دیول کے ساتھ ایوش مان کھرانا، ایمی ورک اور اہان شیٹی بھی ہوں گے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر کا نام ابھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *