فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی(پاکستان امیج) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے فردوس شمیم نقوی پر دباؤ ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکام کو فردوس شمیم کے خلاف عدالتی احکامات کےبغیر کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قراردینے کا محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سندھ اور وفاقی حکومت کو 4 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *