فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

لاہور (پاکستان امیج) سابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہےکہ فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے ، ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے اہم رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے ، ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کی اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *