فرحت اللہ بابر نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کراچی (پاکستان امیج) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سینئر قیادت کو مستعفی ہونے کی ہدایت کے بعد فرحت اللہ بابر نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے استعفیٰ دینے سے پہلے سابق صدر آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا اور اپنے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے چترال کنونشن میں سینئر قیادت کو اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *