لاہور(پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
شاہین آفرید ی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے بیت اللہ شریف میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا ” الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں بچے کی متوقع ولادت اور ٹیم میں گروپ بندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاءآفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image