فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی

کراچی (پاکستان امیج) ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور میرے نام سے منسوب گردش کرنے والے خط سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں، ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارکنان ایسے جعلی خطوط اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے کے بجائے پہلے اُس کی تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ خط میں ایم کیوایم رہنماؤں حیدر عباس رضوی، صفدر باقری اور رضا عباس رضوی سے متعلق انکشافات کئے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *