فائنل میں شکست کا غم یا کچھ اور؟ آسٹریلوی کھلاڑی ٹراویس ہیڈ کو آئی پی ایل ڈرافٹ میں شامل نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

کنبرا (پاکستان امیج) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹ میں ٹریوس ہیڈ کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی ٹیم سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں تھی تاہم انکے شادی کے منصوبے اور بیچ سے ایونٹ چھوڑ جانے کے باعث مالکان نے لینے سے انکار کردیا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کی انڈین پریمئیر لیگ کے آغاز کے محض دو ہفتے بعد شادی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *