غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

لاہور(پاکستان امیج) مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

چودھری پرویز الہٰی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ضمانت اینٹی کرپشن عدالت نے قانون کے منافی ضمانت مسترد کی اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *