’غریب تھے لیکن خوش تھے‘اکشے کمار نے ماضی کی یادیں تازہ کردیں

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار جو ایک امیر شخصیت بھی ہیں نے اپنے ماضی کی خوبصورت یادیں شیئر کردیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے فلموں میں آنے سے قبل اپنی زندگی اور بچپن سے متعلق بات کی، انہوں نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی امیر خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے بلکہ انہوں نے زندگی میں مشکل حالات بھی دیکھے۔

اداکار نے بتایا کہ بچپن یا نوجوانی میں پیسے کم ہوا کرتے تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک خوشحال دور گزارا، فلموں میں آنے سے قبل اداکار نے لمبا عرصہ دہلی میں گزارا، بعدازاں وہ ممبئی شفٹ ہوئے۔اکشے نے بتایا چاندنی چوک میں ایک چھوٹے گھر میں ہم 24 لوگ رہتے تھے، سب ایک ہی کمرے میں سوتے تھے۔

اداکار کے مطابق ممبئی منتقل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ایک چھوٹا سا گھر کرائے پر لیا جس کا وہ 100 روپے کرایہ دیتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا خدا کی قسم اس وقت کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب ہم ہنستے یا مسکراتے نہ تھے، اب ہمارے پاس پیسہ ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی اداس ہوجاتے ہیں، لیکن اس وقت دکھ کی کوئی بات نہیں تھی، ہم دال چاول، زیرہ آلو، بھنڈی سب کھا کر خوش ہوجایا کرتے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *