عید کے دنوں میں موسم کیسے رہے گا؟موسمیاتی تجزیہ کار نے بڑی پیش گوئی کردی

کراچی(پاکستان امیج)موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر نے کہاہے کہ عید کے دنوں میں دن کے اوقات میں بھی مطلع جزوی ابرد آلود رہے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جنوب مغرب سے اچھی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی،درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے،موسمیاتی تجزیہ کار کا کہناتھا کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں،کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کی شروعات میں مون سون شروع ہو سکتا ہے،13جون اور اس کے بعد صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *