عید الفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

اسی طرح، تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *